ایک عزم وفا لے کے میں نکلی تو ہوں گھر سے
ایسا کبھی نہ ہو کہ میں تھک جائوں سفر سے

رستے بھی یہ مشکل ہیں کٹھن ہے یہ سفر بھی
اللہ کرے میں نہ پلٹ جائوں کسی رہ گزر سے

ہوتی ہے فقط عشق سے ہر کام کی تکمیل
آتی ہے یہ آواز میرے دل کے نگرسے

خوشبو میری خوشبو ہو، ہر ایک رنگ میرا رنگ
ہر رنگ کو میں نقش کروں اپنے ہنر سے

ہمت سے ہے تسخیر فضا ئیں بھی ہوا بھی
مقبول دعائیں ہیں ارادوں کے اثر سے

ہوتا ہے نئے عزم سے ہر د ن میرا طلوع
رستوں کا تعین ہے میرا نغمہ اذان سحر سے

1,378
PoorFairGoodVery GoodExcellent Votes: 8
Loading...