نغمہ حبیب
میرا نام نغمہ حبیب ہے اور پاکستان کے شہر نوشہرہ سے تعلق رکھتی ہوں۔ میں نے ۱۹۸۹ میں جناح کالج برائے خواتین پشاورسے بی۔ایس۔سی، ۱۹۹۲ میں پشاور یونیورسٹی سے ایم۔ایس۔سی اینوارمنٹل پلاننگ اور منیجمنٹ، ۲۰۰۳ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے اردو اور اقبالیات میں ماسٹرز اور ۲۰۰۸ میں علامہ اقبال یونیورسٹی سے ایم۔ایڈکی ڈگری حاصل کی۔میں بلحاظ پیشہ استاد ہوں اور سائنس پڑھاتی ہوں میرے شوہر زمینداری کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمت کرتے ہیں انہوں نے ماس کمیو نیکیشن اور بین الاقوا می تعلقاتِ عامہ میں ماسٹرز کیا ہوا ہے ۔ میرے تین بچے ہیں بڑا بیٹا یو نیورسٹی میں بی ایس کے تیسرے سمسٹر کا طالب علم ہے دوسراآٹھویں کلاس میں ہے اور بیٹی تیسری جماعت میں پڑھتی ہے ان کی تعلیم و تربیت ہما ری اولین ترجیح ہے
میرے مضامین روزنامہ نوائے وقت، روزنامہ پاکستان، روزنامہ جناح ، روزنامہ اسلام ، روزنامہ آزادی،روزنامہ جموں و کشمیر،روزنامہ کشمیر لنک، ساؤتھ ایشین پلس، آواز ناروے، روزنامہ رہبر،روزنامہ اذکار،روزنامہ اوصاف،ویکلی رہبر سرینگر اور گاش میگزین لندن سے شائع ہوتے ہیں۔rawalpinditimes.com, www.hamariweb.com www. اور میری اپنی ویب سائٹ www.naghmahabib.comپر بھی میری تحاریر پڑھی جاسکتی ہیں۔
اس کے علاوہ میں آل پاکستان کا لمسٹ ایسوسیشن کی نائب صدر بھی ہوں۔ میرا اصل شعبہ مضمون نگاری ہے تاہم کبھی کبھار شاعری بھی کرتی ہوں اور میں خود کو باقائدہ شاعر نہیں سمجھتی لیکن جتنا بھی لکھتی ہوں وہ میرے اندر کے جذبات اور غبار ہوتا ہے جسے میں الفاظ کی صورت میں ہلکا کر دیتی ہوں